Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان کی تھریسامے کے استقبالئے میں شرکت

لندن...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دولت مشترکہ کے دیگر سربراہان حکومت و مملکت کے ہمراہ جمعرات کو برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ بھی موجود تھیں۔دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کا موضوع ایک ساتھ مشترکہ مستقبل کی جانب ہے۔ وزیراعظم کی اجلاس میں شرکت پاکستان میں دستیاب مواقع اجاگرکرنے میں مدد دے گی۔ پاکستان کو ابھرتی ہوئی منڈی کے طور پردنیا کے سامنے لانے میں مددگار ہو گی۔قبل ازیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہاکہ رکن ملک مل کر موسمیاتی تبدیلی سمیت 21 ویں صدی کے نمایاں چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے صحت اور تعلیم کو بہتر بنانے اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کےلئے دولت مشترکہ کے ملکوں کے درمیان قریبی تعاون پر زوردیا۔
مزید پڑھیں:شاہد خاقان عباسی لند ن پہنچ گئے

شیئر: