Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لگتا ہے کوئی مداخلت کررہا ہے،خورشید شاہ

اسلام آباد...قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے سول معاملات میں مداخلت پر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ ان چیزوں میں نہ پڑے تو اچھی بات ہے۔غیر جمہوری طاقتیں تب حرکت میں آتی ہیں جب جمہوری قوتیں کوئی خلا چھوڑ دیں یا جب ہم اپنے اداروں کو کم جاننے لگے۔ ٹی وی انٹرویومیں خورشید شاہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس وقت جمہوری عمل میں کوئی پیچھے سے مداخلت کر رہا ہے۔ تمام اداروں کےلئے مشورہ ہے کہ اگرملک میں استحکام چاہتے ہیں تو خدا کے واسطے اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں الیکشن وقت پر اور صاف و شفاف طریقے سے ہو جائیں تو کسی بھی قسم کے انتشار سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل چیف جسٹس سیاستدانوں کی طرح ہر جگہ میڈیا پر نظر آتے ہیں اور ان سے بات چیت بھی کرتے ہیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ عدلیہ ان چیزوں میں نہ پڑے تو اچھی بات ہے۔ بجائے یہ کہ چیف جسٹس صاحب خود جگہ جگہ کے دورے کرتے پھریں۔وہ اس کام کے ایک ٹیم بنائیں جو انہیں رپورٹ پیش کرے اس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے ۔ا یک سوال پر انہوںنے کہاکہ سیاست میں کوئی آخری دوست یا دشمن نہیں ہوتاجو آج میرا سیاسی مخالف ہے وہ کل میرا دوست ہو سکتا ہے۔اسی لئے مسلم لیگ (ن) سمیت تمام جماعتوں سے مشاورت کرنے کو تیار ہوں۔میرا موقف ہے کہ یہ نظام جیسا بھی اندھا لولا یا لنگڑا ہو اسے چلنے دیا جائے۔
مزید پڑھیں:آئندہ انتخابات الیکشن کمیشن کیلئے امتحان ہے ،خورشید شاہ

شیئر: