Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آ ئی سی سی کوالیفا ئر:سعودی عرب نے کویت کو ہرادیا

 
کویت سٹی: کویت میں کھیلے جانے والے آ ئی سی سی کوالیفا ئر ایشیا ریجن کے ٹورنامنٹ میں سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کویت کو شکست دے دی۔کویت سے محمد عرفان شفیق کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے کپتان محمد افضل نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بہت ٹھیک ثابت ہوا ، کویت کی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ کویت کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں صرف 92 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔کویت کی جانب سے علی ظہیر نے سب سے زیادہ 27 رنز کی اننگز کھیلی۔عثمان علی نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں سعودی عرب کی ٹیم نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر11.4 اوورز میں ہی حاصل کر لیا، جس میں فیصل خان نے 24 اور عمران عارف نے جارحانہ 28 رنز بنا کر 5 اوورز میں 54 رنز جیت کی مضبوط بنیاد رکھ دی۔بہترین بولنگ کرنے پر عثمان علی کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ سعودی عرب کا آئندہ میچ قطر کے ساتھ ہو گا جبکہ کویت اپنا اگلا میچ بحرین کے ساتھ کھیلے گا۔
 

شیئر: