Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد

اسلام آباد..سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن سے متعلق کیس میں اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پتہ کرکے بتائیں اسحاق ڈار کب آئیں گے؟ ۔سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ اہلیت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کے وکیل سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا کہ آپ نے ہمارا آخری حکم نامہ پڑھا ہے؟ اسحاق ڈار کہاں ہیں؟ انہیں لے کر آئیں۔کل یاپرسوں لے آئیں،ہم نے طلبی کا حکم دیا تھا۔سلمان اکرم راجہ نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کراتے ہوئے جواب دیا کہ میرے مو¿کل بیمار ہیں۔چیف جسٹس نے میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار اتنے عرصے سے بیمار نہیں ہوسکتے۔ عدالتی حکم میں انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔ یہ حکم خلاف ورزی کے لئے جاری نہیں کیا گیا تھا۔وہ آجائیں عدالت انہیں حفاظتی ضمانت دے گی۔ 8 بجے رات تک بیٹھیں ہیں۔ اسحاق ڈار سے پوچھ کر بتائیں وہ کب آئیں گے۔
مزید پڑھیں:یہ قاضی اتنا کمزور نہیں

شیئر: