ریاض .... قطر کی ریگستانی ریلی کے اختتام پر سعودی شہری یاسر بن سعیدان نے تیسرا نمبر حاصل کرلیا۔ ریلی کا سلسلہ 5دن تک جاری رہا۔2017ءکے موسم کےلئے ٹی ٹو اور 2013ءکے موسم میں ٹی تھری گروپ سے تعلق رکھنے والے ریلی کے عالمی ہیرو بن سعیدان نے بین الاقوامی حریفوں کو شکست دیدی اور تیسری پوزیشن کے آخری پوائنٹ تک پہنچ گیا۔ مذکورہ مقابلے میں اعلیٰ ترین پوزیشن حاصل کرنے والا عرب کھلاڑی بن گیا۔ مذکورہ مقابلے میں کئی دن کی زبردست مسابقت کے بعد ایک اور سعودی شہری احمد الشقاوی نے ٹی ٹو گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ قطری ریلی میں خالد الفریحی بھی شریک ہوئے۔