Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس ایس پی تشدد کیس،عمران کی درخواست بریت پر فیصلہ موخر

اسلام آباد..انسداددہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ4 مئی تک موخر کردیا ۔عمران خان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔ سرکاری وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے وقت ملزم کا کمرہ عدالت میں ہونا ضروری ہے۔عدالت نے عمران خان کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس د ئیے کہ بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنانا ہے۔ملزم کی موجودگی میں فیصلہ سنایا جائے گا۔ عمران خان آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بریت کی درخواست پر فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف تو پیپلزپارٹی کا فارورڈ گروپ ہے،ڈاکٹر عاصم

شیئر: