Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یہ ملک اشاروں پر نہیں چلے گا،سپریم کورٹ

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں آئندہ سماعت پر سیکیورٹی حکام اور اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دشمن سے خوفزدہ نہیں۔ ملک کے اندر موجود لوگوں سے خوفزدہ ہیں۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں وہ کسی کے سامنے جواب دہ نہیں۔یہ میرادکھ نہیں میرے ملک کادکھ ہے۔ سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا ازخود نوٹس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ سیکیورٹی اداروں کی طرف سے پیش رفت رپورٹ کیوں نہیں آئی۔ پاکستان کیا خوف میں رہنے کے لئے بنایاگیا؟ کوئی خود کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے، میرے اجداد نے آزادی کی تحریک میں حصہ لیا۔یہ ملک اشاروں پر نہیں چلے گا۔ کسی شہری کی املاک پر آنچ نہیں آنی چاہیے۔سرکاری ملازم ملک کے حکمران نہیں خادم ہیں۔قائد اعظم کے اردگرد ایسی لیڈر شپ تھی جوپاکستان بنانا چاہتے تھے۔وزارت دفاع کے نمائندے نے کہا دھرنے کے لیڈر خطیب ہیں۔جسٹس قاضی فائز نے استفسار کیا کہ اس خطیب کوتنخواہ کون اداکرتا ہے؟ دھرنے والوں نے ملک کا کروڑوں کانقصان کیا۔جن لوگوں نے پاکستان میں تباہی کی۔ ان کی کوریج اب بھی جاری ہے۔ فیض آباد دھرنے میں ٹی وی چینلز نے قانون کی خلاف ورزی کی۔
مزید پڑھیں:بہت ہوگیا،ہماری بھی عزت ہے ،ا حسن اقبال

شیئر: