سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو روس کے ہم منصب سرگئی لاوروف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ، علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان اور مصری وزیرخارجہ بدر عبد العاطی نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
مصری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ’دونوں وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطے میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسرائیلی جارحیت، نہتے شہریوں کے خلاف جرائم اور بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیے جانے کو مسترد کیا۔