Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی غزہ میں ٹینک پر حملے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک

فوج نے چار ہلاک شدہ فوجیوں میں سے تین کے نام ظاہر کر دیے ہیں، جب کہ چوتھے فوجی کا نام فی الحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے پیر کے روز اسرائیلی ٹینک پر دھماکہ خیز مواد سے حملے میں چار اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق  اسرائیلی فوج نے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔
فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’صبح تقریباً 6:00 بجے، تین دہشت گردوں کا ایک گروپ شمالی غزہ کے علاقے شیخ رضوان کے قریب اسرائیلی فوجی چوکی پر پہنچا۔‘
’دہشت گردوں نے ایک دھماکہ خیز مواد اسرائیلی فوج کے ٹینک پر پھینکا، جس سے مواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹینک میں موجود چار فوجی ہلاک ہو گئے۔‘
فوج کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور فوجی زخمی ہوا، جس کی حالت درمیانی درجے کی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حملہ کرنے والے تین میں سے دو دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔
فوج نے چار ہلاک شدہ فوجیوں میں سے تین کے نام ظاہر کر دیے ہیں، جب کہ چوتھے فوجی کا نام فی الحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
اے ایف پی نے اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ 27 اکتوبر 2023 کو غزہ میں زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک 468 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

شیئر: