Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی حفاظت ، مگر کیسے ؟

اگر آپ کی رنگت سورج کی تمازت کے باعث  خراب ہوگئی ہے تو چند آسان گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرکے جلد کو دوبارہ صاف کیا جا سکتا ہے ۔
کسی برتن میں پانی ابال لیں  اور  اس  پانی کی بھاپ اپنے چہرے پر لیں ۔ اس سے چہرے کے مسام بھی کھلتے ہیں اور رنگت صاف ہونے کے ساتھ جلد صاف شفاف ہوجاتی ہے ۔
لیموں کا رس چہرے پر ملنے سے نہ صرف رنگ گورا ہو جاتا ہے  بلکہ  یہ قدرتی طور پر جلد میں کھنچاؤ بھی پیدا کرتا ہے اور جلد کو ڈھلکنے نہیں دیتا ۔
رنگت صاف کرنے کے لیے پودینے کی پتیوں کا استعمال بھی بہترین ہے ۔ پودینے کی پتیاں ابال کر پانی ٹھنڈا کر لیں اور صبح سویرے اس پانی سے منہ دھوئیں ۔
ایک چمچ زیرے کو پانی میں ڈال کر ابال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس سے چہرے کو اچھی طرح دھو لیں ۔
کچے  ناریل کا پانی بھی رنگ گورا کرنے کے لئے بے حد مفید ہے ۔ اسے جلد پر تقریبا پندرہ منٹ تک لگانے کے بعد دھو لیں ۔ اس سے جلد پر موجود داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے ۔
جلد کی صفائی اور رنگ گورا کرنے کےلئے کیلے کے استعمال کو بھی بہترین مانا جاتا ہے ۔ کیلے کو مسل کر تقریبا 20 منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں اور پھر نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں ۔
پکے ہوئے پپیتے کو مسل کر اس میں دہی اور لیموں کا رس شامل کرلیں ۔

شیئر: