Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کرکٹ2019 کے شیڈول کا اعلان

کولکتہ:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2019 ءکے ورلڈ کپ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا جس کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 30 مئی تا 14 جولائی انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میگا ایونٹ کا پہلا میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج گراونڈ پرہوگا۔پاکستانی ٹیم اس کے بعد3 جون کو انگلینڈ اور7 جون کو سری لنکا اور 12 جون کو آسٹریلیا سے میچ کھیلے گی۔پاک و ہندکے درمیان مقابلہ 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔ پاکستان اس کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف 23 جون، نیوزی لینڈ کے خلاف 26 جون اور افغانستان کے خلاف 29 جون کومقابلہ کرے گا۔پاکستان اپنا آخری لیگ میچ 5 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

شیئر: