Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

19سعودیوں سمیت 54افراد گرفتار

ریاض۔۔۔ریاست سلامتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے متعدد مقدمات میں مطلوب 54مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ ریاستی سلامتی سے تعلق رکھنے والے مسائل میں ملوث ہیں۔ 8ممالک سے ان کا تعلق ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان میں 19سعودی ،11سوڈانی،3مصری،3یمنی اور 2شامی ہیں جبکہ کینیڈا، ترکی ، لبنان ،اریٹریا اور قرغیزستان سے ایک ایک ہیں۔ان سب سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ لوگ مملکت میں تخریب کاری اور انارکی پھیلانے کے درپے تھے۔ مقامی شہریوں اور سیکیورٹی اہلکارں پر حملے کی تیاری بھی کررہے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -مخالف سمت میں ڈرائیونگ پر گرفتار

شیئر: