Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چارٹرڈ اکاﺅنٹینٹ منی لانڈرنگ میں گرفتار

ممبئی ... انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے ایک چارٹرڈ اکاﺅنٹینٹ کو ایک ہزار کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا۔ اس کے خلاف پچھلے 2برس سے تحقیقات کی جارہی تھی۔ دنیش جاجوڈیا ”جیو ڈیسٹک لمیٹڈ“ کا ملازم ہے ۔ کمپنی لائیو انٹرنیٹ ٹیلیویژن سروس مندو ٹی وی کی وجہ سے مشہور ہے۔ جنوری 2016ءمیں ممبئی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے کمپنی کے ڈائریکٹروں پرشانت ولیکر ، کرن کلکرنی اور پنکج کمار کو فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ انکے خلاف ہند اور بیرون ملک سرمایہ کاروں سے مبینہ فراڈ پر تحقیقات اور پوچھ گچھ کی تھی جس کے بعد ان کے 3کروڑ روپے مالیت کے فلیٹ ضبط کئے گئے تھے۔ پوچھ گچھ کے نتیجے میں پتہ چلا کہ انکا چارٹرڈ اکاﺅنٹینٹ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔
 

شیئر: