Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس نے لاہور مینٹل اسپتال کا دورہ کیا

لاہور... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار مینٹل اسپتال کے دورے پر پہنچ گئے۔ مختلف وارڈ زکا دورہ کیا ۔مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر جسٹس ثاقب نثار نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ان کے مسائل بھی سنے۔چیف جسٹس نے اسپتال کے کچن کا بھی دورہ کیا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس نے گزشتہ ہفتے مینٹل اسپتال میں خالی اسامیوں اور بدانتظامی پر ازخود نوٹس لیاتھا ۔ اسپتال میں سہو لتوںکے حوالے سے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے بریفنگ لی ۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسپتال کی صورتحال زیادہ اچھی نہیں ۔چیف جسٹس نے کہا اب تک کے اسپتال کے دوروں کے دوران سب سے بری حالت مینٹل اسپتال کی ہے۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ریکارڈ سمیت سپریم کورٹ رجسٹری پہنچنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں:بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کو واپس لایا جائے،چیف جسٹس
 

شیئر: