Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمپنگ چیمپئن شپ کا اختتام، اول آنے والوں کو انعامات

’جرمنی کے گھڑ سوار ڈیوڈ وِیل نے چیمپئن شپ کے اختتامی راؤنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی‘ ( فوٹو: سبق)
جرمنی کے گھڑ سوار ڈیوڈ وِیل نے ریاض میں منعقدہ جمپنگ چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کے اختتامی راؤنڈ میں گرانڈ پری کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اختتامی مقابلے جنادریہ میں تین روز تک جاری رہے جن میں 15 ممالک کے 150 مرد و خواتین گھڑ سواروں نے شرکت کی۔
فاتحین کو سعودی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہانی اسماعیل نے اعزازات پیش کئے ہیں۔
سعودی گھڑ سوار رمزی الدهامی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ گھڑ سوار خالد المبطی تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔
جمپنگ چیمپئن شپ دو ہفتوں تک جاری رہے جس میں تمام کیٹیگریز میں گھڑ سوار مردوں اور خواتین کے درمیان سخت مقابلے ہوئے۔
 

شیئر: