Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی بورڈ کے تحت ہائی اسکول و انٹر میڈیٹ کے نتائج چند گھنٹوں میں

لکھنؤ۔۔۔بیسک ایجوکیشن بورڈ اترپردیش (یو پی ایم ایس پی)کے زیر اہتمام منعقدہ دسویں اور بارہویں کلاس کے امتحانات کے نتائج چند گھنٹوں بعد آنیوالے ہیں ۔ اس کیلئے سبھی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ رزلٹ یوپی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ upresults.nic.inپر دیکھا جاسکتا ہے۔واضح ہو کہ سب سے پہلے انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان12-30منٹ پر ہوگا۔ ا س کے بعد ہائی اسکول کے نتائج کا اعلان ہوگا۔اس سال 6فروری سے 12مارچ 2018ء تک ہونیوالے یوپی بورڈ کے امتحانات میں شرکت کرنیوالے طلبہ کا تعداد 66لاکھ37ہزار 18رہی ۔امتحان کو نقل سے پاک بنانے کیلئے اس مرتبہ ٹھوس بنیادوں پر انتظامات کئے گئے تھے۔ امتحانات میں سختی کے باعث 11لاکھ طلبہ و طالبات نے امتحان میں شرکت نہیں کی۔ امسال امتحان میں شریک طلبہ و طالبات کی تعداد 55لاکھ ہے جنہیں رزلٹ کا بے صبری سے انتظار ہے۔
مزید پڑھیں: - - - -سول سروس کمیشن کے امتحان میں انودیپ نے حاصل کی پہلی پوزیشن

شیئر: