Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریخ پر واٹر پلانٹ، سعودی طالبہ کا کارنامہ

جدہ ... سعودی طالبہ غلا عبدالرحمان المسعودی نے خلا نوردوں اور آباد کاروں کو صاف ستھرا پانی مہیا کرنے کی خاطر مریخ پر واٹر پلانٹ پروجیکٹ تیار کردیا۔ المسعودی کا مقصد مریخ پر پانی کا مسئلہ حل کرنا بھی ہے۔ عمر 14برس ہے۔ اسکا کہناہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ کرہ ارض پر میٹھا پانی ہر آنے والے دن کم ہوتا جارہا ہے۔ ہم نے یہ بھی پڑھا اور سنا ہے کہ ناسا مریخ کی دریافت کیلئے خلا نورد بھیج رہی ہے جہاں پانی کا مسئلہ انکے لئے مشکل کا باعث بنا ہوا ہے۔یہی پہلو مریخ پر واٹر پلانٹ منصوبہ بنانے کا محرک بنا۔
 
 
 
 

شیئر: