Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانسٹیبل امیدواروں کے سینے پردرج کیاگیاایس سی /ایس ٹی

دھار۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں کانسٹیبلوں کی بھرتی کیلئے طبی معائنے کے دوران ریزرو طبقہ کے منتخب امیدواروں کے سینوں پر بھی ان کی برادری کوڈ یعنی ایس سی / ایس ٹی درج کیا گیا۔ یہاں آنے والے امیدواروں کی شناخت کیلئے ضلع اسپتال نے انوکھا طریقہ کار اپنایا ۔ ریزروطبقے کے امیدواروں کے سینوں پر انکی برادری گروپ درج کردیا۔پولیس انسپکٹرویریندر سنگھ نے اس موضوع پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت نئے مختص کئے جانے والے طبقے کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جارہا ہے ۔پچھلی مرتبہ میڈیکل ٹیسٹ کے دوران بعض کوتاہیاں ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے اسپتال انتظامیہ نے امیدواروں کے سینوں پر برادری کا شناختی کوڈ تحریر کرنا شروع کیا ہوگاتاہم اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیاہے۔
مزید پڑھیں:- - - -یوگی کے وزیر کے گھر پر طلبہ نے پھینکے ٹماٹر

شیئر: