Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور دبئی کے ہوٹل مشرق وسطیٰ کے مصروف ترین

مکہ مکرمہ .... ہوٹلوں کے اعدادوشمار و کوائف کی ماہر امریکی کمپنی ایس ٹی آر نے اعلان کیا ہے کہ 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران مکہ مکرمہ کے ہوٹل مشرق وسطیٰ کے مصروف ترین ہوٹل کی حیثیت سے ریکارڈ پر آئے۔ 89فیصد مصروف پائے گئے۔ شرح نمو3.5فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دبئی کے ہوٹل 83.4فیصد مصروف رہے۔ دبئی میں ایک کمرے کا اوسط کرایہ 2.3فیصد کم ہوا۔ سال رواں کے ابتدائی 3ماہ کے دوران کے ا عدادوشمار یہی بتاتے ہیں۔
 

شیئر: