Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے وقت نیند سے بچنے کے لیے کیا کریں ؟

سستی کاہلی اور بے وقت  نیند  سے بچنے کے لئے فاسٹ فوڈ کا استعمال ترک کر دیں اور کھانے میں فائبر کی مقدار بڑھادیں ۔ 
تھکان یا سستی کے باعث نیند آ رہی ہو تو نہا کر تازہ دم ہوجائیں ۔ ڈٹوکس باتھ لینے سے نہ صرف آپ خود کو ترو تازہ محسوس کرتے ہیں بلکہ اعصابی کمزوری بھی دور ہوتی ہے ۔
وٹامن سی سے بھرپور غذائیں فوری توانائی بحال کرتی ہیں اور نیند کو بھگانے میں مدد دیتی ہیں ۔
کام کے دوران مسلسل تین گھنٹے ایک  جگہ نہ بیٹھیں ۔ اپنی جگہ تبدیل کرتے رہیں یا ڈرائی فروٹس اور چیونگم چبا لیں ۔
ورزش یا یوگا کو اپنا معمول بنائیں ۔کمزوری کے باعث آنے والے نیند کو بھگانے کے لئے تازہ پھلوں کا رس باقاعدگی سے استعمال کریں اور جسم میں وٹامن ڈی کی کمی نہ ہونے دیں ۔
فوری طور پر نیند بھگانے کے لئے ذرا سی مقدار میں چینی یا کوئی میٹھی چیز کھالیں ۔
دن میں کم از کم پچیس منٹ قیلولہ ضرور کریں ۔ اگر مصروفیات کے باعث قیلو لہ کے لیے وقت نکال سکیں تو دس منٹ کے لیے آنکھیں ضرور بند کرلیں ۔ 
بےوقف نیند سے بچنے کے لئے چند منٹ کی چہل قدمی ایک آسان حل ہے ۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق 10 منٹ تک تیز قدم سے چلنا اگلے دو گھنٹے تک توانا رکھنے کے لئے کافی ہے ۔ 
وہ لوگ جو ہر وقت نیند کے خمار میں رہتے ہوں وہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے میگنیشیم سپلیمنٹ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں ۔
 

شیئر: