دادا صاحب پھالکے کو سرچ انجن گوگل نے ان کی بہترین خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈوڈل جاری کیاہے جس میں داداصاحب پھالکے کی فلمسازی کے انداز میں عکس نمایاں ہے۔ داداصاحب پھالکے ' بالی وڈ کے فادر ' کہلاتے ہیں۔ راجہ ہریش چندر دادا پھالکے نے برطانیہ سے فلمسازی کی تعلیم حاصل کی اور ہندوستان میں اپنی صلاحیتیں منوائیں ۔داداصاحب پھالکے کی فنی خدمات کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی حکومت نے ان کے نام سے اہم بالی وڈ ایوارڈ جاری کیا جو اب تک بالی وڈ میں بہترین خدمات پیش کرنے پر فنکاروں کو پیش کیاجاچکاہے۔