Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پودینہ ہاضمے کے مسائل دور کرنے میں مددگار‎

پودینہ ہاضمے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک مؤثر جڑی بوٹی تصور کی جاتی ہے ۔ یہ قے ،  گیس اور متلی کا بہترین علاج ہے ۔ آنتوں کی سوزش ، معدے میں درد اور سینے کی جلن کو دور کرنے کے لئے پودینے کی چائے ایک بہترین ٹانک ہے ۔ پودینے کی چائے تیار کرنے کیلئے ڈیڑھ کپ پانی میں پودینے کی چند پتیاں شامل کریں اور دس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ جب پانی ایک کپ رہ جائے تو چھان کر پی لیں ۔ ذائقے کو بہتر بنانے کے لئے اس میں ایک چمچ شہد شامل کیا جاسکتا ہے ۔ شہد کے ذریعے اس چائے کے اضافی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ روزانہ کم از کم دو کپ کا استعمال ہاضمے کے مسائل سے بچنے میں معاون ثابت ہوگا ۔ پودینے کی چائے کے علاوہ اسے سلاد اور دیگر کھانوں میں شامل کرکے اس کی افادیت حاصل کی جاسکتی ہے ۔
 

شیئر: