Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر ازخود نوٹس

اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بلوچستان میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر از خود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ ہزارہ برادری سے مل کر آ یا ہوں، وہاں ان کا قتل ہورہا ہے۔یہ لوگوں کی زندگی کا معاملہ ہے۔ہزارہ والے ڈر کے باعث سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دے رہے ۔ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو یونیورسٹی میں داخلے نہیں ملتے ۔ یہ لوگ اسکول یا اسپتال نہیں جاسکتے۔انہوں نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہزارہ والے پاکستان کے شہری نہیں ؟ کیا سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں؟۔ چیف جسٹس نے از خود نوٹس کے تحت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ا ز خود نوٹس کیس کی سماعت 11 مئی کو کوئٹہ میں ہوگی۔ واضح رہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہزارہ برادری کے افراد کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیئے ہوئے تھے۔گزشتہ رات آرمی چیف جنرل باجوہ سے ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین کی ملاقات کے بعد دھرنا ختم کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ،سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
 

شیئر: