Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریال تالپور کے خلاف کوئی کیس درج نہیں،نیب

اسلام آباد...قومی احتساب بیورونے سندھ میں نیب کیسز کی بندش کے حوالے سے خبر کو بے بنیاد قراردیا ہے۔ ہفتہ کو جاری وضاحتی بیان میںکہا گیا کہ نیب سندھ کی جانب سے سیاست دانوں کے خلاف کیسزکی بندش کی خبردرست نہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ نیب نے فریال تالپورکے خلاف کوئی کیس نہیں بنایا تاہم ان کے شوہر کے خلاف آمدن کے ذرائع سے ہٹ کر اثاثے بنانے کے الزامات پر انکوائری کی گئیا ور ان کا بیان ریکارڈکیا گیا۔ اس انکوائری میں الزامات ثابت نہیں ہوسکے ایگزیکٹو بورڈ نے 21دسمبر2016ءکو یہ کیس ختم کردیا ۔سہیل مظفرٹپی کے خلاف انفرادی طور پر کوئی کیس نہیں تھا تاہم کراچی میں اراضی کی الاٹمنٹ سے متعلقہ کیس میں حکومتی حکام پر اثر انداز ہونے کا الزام تھا اس لئے وہ انکوائری کے عمل کا حصہ بنے ۔ وزیر قانون کے خلاف نیب سکھر نے منی لانڈرنگ اورآمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پر انکوائری مکمل کرلی۔ ان کے خلاف ریفرنس فائل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ مکیش کمار چاولہ کے خلاف کوئی کیس نہیں درج کیا گیا اور نہ کوئی شکایت موصول ہوئی۔ منظورقادرکاکاکے خلاف7 کیسز زیرسماعت ہیں۔ ان پر پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹس، ایس بی سی اے میں غیرقانونی تقرریوں، بلڈنگ پلانز کی غیرقانونی منظوری کے الزامات ہیں۔ قانونی چھان بین کے بعد ریفرنس فائل کیا جائے گا ۔
مزید پڑھیں:احتسابی عمل انتقام کے لئے استعمال ہوا ہے،سعد رفیق
 

شیئر: