Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر سے زائد قرض قسط کی منظوری دے دی

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعے کو پاکستان کے لیے قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری دے دی۔
آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظوری کے بعد مجموعی طور پر 1.2 ارب ڈالر سے زائد رقم جاری کرنے کی اجازت دی۔
منظور شدہ رقم میں توسیعی فنڈ سہولت (EFF) پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر شامل ہیں، جبکہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی استحکام کے لیے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) پروگرام کے تحت تقریباً 20 سے 21 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے معاشی اصلاحات، مالی نظم و ضبط اور پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد میں پیش رفت دکھائی، جس کے بعد قرض قسط کی منظوری دی گئی۔
حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا اور معیشت میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

شیئر: