Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرے لئے کام کی کمی نہیں،ناکام اداکارائیں خیرمنائیں،لیلیٰ

اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان مےں صنفی جرائم میںدن بدن اضافہ انتہائی دکھ کی بات ہے ۔حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فرض بنتا ہے کہ ان مجرموں کو سخت سے سخت سزاد لوانے میں اپنا کردار نیک نیتی سے ادا کرےں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ معصوم بچے تو پھولوں کی طرح ہوتے ہیں ان کادکھ برداشت نہیں ہوتا ۔ اخبارات میں روزانہ ایسی خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں جنہیںپڑھ کر آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔حکومت سے اپیل ہے کہ ان معصوموں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والوں کو پھانسی دی جائے تاکہ کسی کو آئندہ ایسا جرم کرنے کا تصور بھی نہ کر سکے ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے ناکام کہنے والے خود کام کی تلاش مےں مارے مارے پھرتے ہیں میرے لئے کام کی کمی نہےں ۔ ناکام اداکارائیں اپنی خیر منائیں۔
 

شیئر: