Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی بدعنوان کو چھوٹ نہیں ملے گی،چیئرمین نیب

اسلام آباد .. قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتساب سب کے لئے پالیسی کی بدولت ملک بھر میں قومی احتساب بیورو کا مستقبل درخشاں ہے۔ نیب نے اپنے تمام وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے بدعنوان، اشتہاری ملزمان اور مفروروں کو پکڑنے کے لئے پرعزم ہے۔پوری قوم کی امیدیں نیب سے وابستہ ہیں تاکہ بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا سکے۔ نیب قومی توقعات پر پورا اترے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوانی وغیرہ کے مبینہ الزامات کے تحت سیاستدانوں، بیوروکریٹس اور سابق فوجی افسران سے بلا تفریق شکایات کی تصدیق، تفتیش اور چھان بین کا آغاز کر رکھا ہے۔ نیب کی طاقتور وںکے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں نظر آتی ہیں۔ نیب کا مقصد بدعنوان عناصر کو پکڑنا اور لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میں جمع کرانا ہے۔ انہوں نے قومی احتساب بیورو کے تمام ڈائریکٹر جنرل صاحبان کو ہدایت کی کہ کسی بھی بد عنوان کو چھوٹ نہ دیں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے تحت تفتیش کی جا رہی ہے۔۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ احتساب سب کے لئے کی موثر پالیسی کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے۔
مزید پڑھیں:فریال تالپور کے خلاف کوئی کیس درج نہیں،نیب

شیئر: