Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر لیا قت حسین پر تشدد،کپڑے پھاڑ دئیے

کراچی ...معروف اینکر اور تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ عامر لیاقت حسین پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کے بعد ایف آئی آردرج کرانے کے لئے موجود تھے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما بھی مقدمہ درج کرانے پہنچے تھے۔ اس دوران عامر لیاقت حسین پر حملہ کیا گیا ۔عامر لیا قت حسین نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے مجھ پر تھانے میں حملہ کیا۔ ماں بہن کی گالیاں دیں اور میرے کپڑے پھاڑ د ئیے ۔ یہ لوگوں کو روٹی کپڑا مکان دیں گے جو کپڑے پھاڑ دیں ۔تحریک انصاف کے کارکنان عزیز بھٹی تھانے کے باہر مشتعل ہیں۔اگر گریبان پھاڑنے والوں کو بھاگنے دیا گیا تو صورتحال بے قابو ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے غنڈوں کی عزیز بھٹی تھانہ کے اندر بھی دہشت گردی جاری ہے۔ پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف دوسری ایم کیو ایم؟

شیئر: