Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جرمانوں پر میاں بیوی پرجرمانے

جدہ... ایک سعودی وکیل اور قانونی مشیر نے واضح کیا ہے کہ ساھر کی وجہ سے ٹریفک مسائل میں میاں بیوی کے 70فیصد جھگڑوں کی بنیاد یہ ہوتی ہے کہ خواتین اپنے نام سے رجسٹرڈ گاڑیوں پر آنے والے ٹریفک جرمانے ادا کرنے سے انکا ر کردیتی ہیں۔ انکا کہنایہ ہے کہ وہ گاڑیوں کی مالک ضرور ہیں لیکن ساھر نے جو ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں ان سے انکا کوئی تعلق نہیں۔ وہ خلاف ورزیاں شوہر وں نے کی ہیں لہذا وہی جرمانے ادا کریں۔ اس حوالے سے سب سے زیادہ معاملات ریاض (2731) میں پیش آئے، دوسرا نمبر مکہ مکرمہ (3218)، تیسرا نمبر عسیر (1263)، چوتھا نمبر جازان (669) اور پانچواں نمبر نجران (152 ) کا ہے۔
 
 

شیئر: