Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#نظریہ_اچکزئی_شریف‎

چوہدری نثار کا بیان کہ نواز شریف اور محمود خان اچکزئی کا نظریہ ایک ہی ہے پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے اپنی رائے اور تجزیے کا اظہار کیا اور نواز شریف اور اچکزئی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ملکی سالمیت کے لئے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
مصطفی محمود نے ٹویٹ کیا : اچکزئی پاکستانی فوج کا بڑا مخالف ہے اور وہ نواز شریف اور مودی کی مدد سے نوجوان پختونوں کو ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ابھار رہا ہے۔
منیبہ جمشید نے ٹویٹ کیا : نواز شریف اور حچکزی نے ملکر منصوبہ بنایا لیکن وہ غلط تھے۔ ہم پاکستانی اور ہمارے محب وطن پشتون بھائی کسی بھی طور پر پشتون تحفظ موومنٹ کے ڈرامے کی حمایت نہیں کریں گے۔
حمید اللہ شاھین کا کہنا ہے : ذرا سوچئے محمود خان اچکزئی جیسا شخص جو نہ صرف نظریہ پاکستان کا دشمن ہے بلکہ بدترین قسم کا نسل پرست اور ملکی یکجہتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ، نواز شریف ایسے انسان کو اپنا نظریاتی ساتھی مانتا ہے۔
نایاب خان کے مطابق : اچکزئی ہماری قومی یکجہتی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ نواز شریف نے ایسے انسان کو اپنا نظریاتی ساتھی مان کا یہ ثابت کردیا ہے کہ ان کی سوچ بھی پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہے۔
مصطفی محمود نے ٹویٹ کیا : نوازشریف کا نظریہ وہی ہے جو محمود خان اچکزئی کا ہے اور محمود خان اچکزئی کا نظریہ وہی ہوگا جو اور این ڈی ایس مرتب کرکے دے گی۔ 
میاں متین نے ٹویٹ کیا : کوئی اس وقت تک محب وطن نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنے ملک کی افواج اور اداروں سے سچی محبت نہ کرتا ہو۔ میاں صاحب جانتے ہیں وہ اب کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے اس لئے دشمنوں سے ملکر پاکستان کیخلاف سازش کر رہے ہیں۔ نا کھیلوں گا نہ کھیلنے دونگا والی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
مصطفی محمود کے مطابق : نواز شریف اور محمود خان اچکزئی کا نظریہ ایک ہی ہے۔ دونوں ہی ریاست پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہیں۔
عابدہ منیر نے ٹویٹ کیا : نوازشریف اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔
ڈاکٹر یوسف دانش نے ٹویٹ کیا : فاٹا کے نوجوانان پاکستانی آئین اور قانون چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ جان بوجھ کر ان کو بغاوت پرمجبور کر رہے ہیں۔
نعیم خان کے مطابق : اچکزئی پٹھانوں کے نام پر دھبہ ہیں۔
سہیل ارشد نے ٹویٹ کیا : پشتون بھائی پاکستان کا فخر ہیں اور وہ ہمیشہ پاکستان آرمی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ پشتون تحفظ مومنٹ دراصل ایک پاکستان مخالف پروپیگنڈہ ہے اور منظورپشتین ایک کٹھ پتلی کی طرح اچکزئی اور انڈیا کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔
ساجد خان آفریدی نے ٹویٹ کیا : یہ سب لوگ ایک ہی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ ہمیں ان لوگوں کو پکڑنا ہوگا اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔
یاسین وسٹرو نے کہا : میری پاکستانی قوم سے درخواست ہے کہ خدارا آنکھیں کھولیں اور ڈرامے باز لوگوں سے جان چھڑوایئے۔ سچے بندوں کا ساتھ دیجئے تاکہ وہ ملک انصاف اور انسانیت کا گہوارہ بن جائے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں