Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین: کمیونسٹ پارٹی کے سابق سربراہ کو عمر قید

بیجنگ .... چین میں کمیونسٹ پارٹی کے سابق سربراہ شن زینگ کائی کو کرپشن کے الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ 54 سالہ شن نے اپریل میں اقرار جرم کرتے ہوئے 170 ملین یوان کی رشوت لینے کا اعتراف کیا تھا۔ صدر شی جن پنگ کے بدعنوانی کے خلاف آپریشن میں متعدد عہدیداروں اور اہم شخصیات کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ شن نے اس عدالتی فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

شیئر: