سعودی وزیرخارجہ سے مونٹی نیگرو کے ہم منصب کی ملاقات، ڈنمارک کے پارلیمانی وفد کا دورہ ریاض
سعودی وزیرخارجہ سے مونٹی نیگرو کے ہم منصب کی ملاقات، ڈنمارک کے پارلیمانی وفد کا دورہ ریاض
پیر 24 نومبر 2025 19:04
مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں مونٹی نیگرو کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ ایرون ابراہیموچ کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کا جائزہ، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حالیہ ڈیولپمنٹ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیر مملکت عادل الجبیر نے ڈنمارک کے پارلیمانی وفد کا خیرمقدم کیا (فوٹو: ایس پی اے)
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود السطاطی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ، کابینہ کے رکن اور موسمیاتی امور کے خصوصی ایلچی عادل الجبیر سے پیر کو ریاض میں ڈنمارک کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔
سعودی نائب وزیر خارجہ سے ہنگری کی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ملاقات کی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
پارلیمانی وفد کی سربراہی رکن پارلیمنٹ پیٹر جوہل جینس کر رہے تھے، ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے آسٹریا کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل اور ہنگری کی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ملاقات کی ہے۔