Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادیوں سے مل کر ایرانی خطرات سے نمٹیں گے، الجبیر

ریاض ...سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہا ہے کہ سعودی عرب ، ایران کی معاندانہ پالیسیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل جل کر کام کریگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ، ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا حامی ہے۔ ایران پر اقتصادی پابندیوں کی بحالی کی تائید کرتا ہے۔ الجبیر نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ ایران نے اپنے اوپر عائد پابندیاں اٹھنے کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ اس نے خطے کے امن و استحکام کو متزلزل اور دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کرکے پابندیوں کے خاتمے سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
 

شیئر: