Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فن لینڈ کے یخ بستہ پانی میں کھڑے جہاز کے ملاحوں کی شعبدہ بازی

ہیلو ٹو ، فن لینڈ ..... فن لینڈ کے یخ بستہ ساحلی علاقے میں ایک ، دو دن قبل ایک بہت بڑا جہاز آکر لنگر انداز ہوا۔ تاہم جس وقت اس نے یہاں لنگر ڈالا موسم بہت سرد تھا اور چاروں جانب کہر اور دھند چھائی ہوئی تھی۔ سردی بھی بہت محسوس ہورہی تھی مگر جہاز کے  ایک ملاح نے  اس موقع پر بھی شعبدہ دکھانے کا تہیہ کرلیا  اور اس وقت تک انتظار کرتا رہا جب تک لنگر انداز جہاز پوری طرح سے ساکت اور پرسکون نہ ہوجائے اور جب ایسا ہوا تو یہ ملاح کسی حفاظتی جیکٹ اور سازوسامان کے بغیرایک رسے کے سہارے  اوپر کی جانب روانہ ہوگیا۔ یہ اونچائی جہاز میں مستول کا کام کررہی تھی۔ دیکھنے والے اسکی یہ مہارت اور جرات دیکھ کر حیران رہ گئے مگر ابھی انکی حیرت برقرار ہی تھی کہ یہ ملاح بڑی تیزی سے اوپر سے نیچے آیا اور  پھر  دوبارہ اوپر سے نیچے گیا اور اپنا شعبدہ انجام دیا۔ بعض عینی شاہدین کا کہناہے کہ جس وقت ملاح یہ کام کررہا تھا اس وقت سمندری پانی یخ بستہ ہونے کے باوجود بالکل منجمد نہیں تھا اور اس میں حرکت تھی مگر اس حرکت نے بھی ملاح کے حوصلے پست نہیں کئے۔ بہادر ملاح نے  ایک عارضی پلیئے کو کھینچا اور اس کے آخری سرے پر جاکر کھڑا ہوگیا اور پھر وہ سیڑھی پر چڑھا ا ور جس طرف ایک کشتی کھڑی تھی اس جانب چلا گیا۔ اس دوران اس نے کئی بار اس مال بردار جہاز پر چڑھنے اترنے کا مظاہرہ کیا او راس کے  لئے ایک بہت بڑے ڈبے کی شکل کی ایک چیز سے بھی مدد لی۔ مال بردار جہاز کچھ دیر یہاں رکنے کے بعد پورٹ اولو کی جانب روانہ ہوگیا جہاں پانی یخ بستہ تھا مگر یہی اسکی آخری منزل تھی۔ اس دوران اپنے ساتھی کی مدد سے ایک پونٹون کا بھی سہارا لیا تاکہ وہ پانی کے اوپر معلق رہے اور جہاز  کے ہلنے ڈولنے کو بڑی حد تک روک سکے۔ ساری تصاویر جہاز میں لگے کیمرے نے محفوظ کرلی ہیں او راب نیٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -23ڈرائیوروں نے حیرت انگیز طور پر ممنوعہ جگہ پر گاڑیاں پارک کردیں

شیئر: