Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالی وڈ کے سنہری دور کا آغاز ہوچکا ، صبا قمر

نامور اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب عالمی معیار کی فلمیں بن رہی ہیں جنہیں دیگر ممالک میں بھی ریلیز کرنا چاہئے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستانی عوام فن اور فنکار سے محبت کرنے والے ہیں۔میں ساری دنیا گھوم چکی ہوں مگر جو پیار اورعزت ہمارے عوام اپنے فنکار کوریتے ہیں، وہ کوئی دوسری اقوام ہر گز نہیں دیتی ۔بحیثیت پاکستانی ہمیں اس پر فخر ہوناچاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ فن اور فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔فنکار کو جدھر بھی اچھا کام کرنے کو ملتا ہے وہ ادھر کا رخ کرلیتا ہے ۔صبا قمر نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو کام کی کمی نہیں ۔اب تو ہمارے ہاں بھی انٹر نیشنل معیار کی اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جارہی ہیں جنہیں دیگر ممالک میں بھی ریلیز کرنا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ اب فلم انڈسٹری لالی وڈکے سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے جو انڈسٹری کی بقا کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
 

شیئر: