ریچا چڈا کو قتل کی دھمکیاں
بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ ریچا چڈا کو ’ہندو ازم‘ کے خلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔ انتہاپسندوں نے ٹریٹر پر اداکارہ کو سرعام زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دیںجس کے بعد اداکارہ کی حمایت میں دیگر بالی وڈ اداکار بھی سامنے آگئے۔ریچا چڈا کو ایڈوکیٹ وویک گارگ کے ٹویٹر ہینڈل سے 9 مئی کو یہ دھمکیاں دی گئی تھیں۔ ا سکے ساتھ ہی ٹریٹر پرمسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز زبان بھی استعمال کی گئی تھی۔ہندو انتہاپسند نے کہا تھا کہ ریچا چڈا اور ان جیسے 100 افرادہر روز اکھاڑے جاتے ہیں۔خود کو آن لائن دھمکیاں ملنے کے بعد اداکارہ نے ٹویٹر انتظامیہ سے رابطہ کیا تاہم ویب سائٹ عہدیداروں نے ان دھمکیوں کو غیر اہم قرار دیا۔واضح رہے کہ ریچا چڈا نے 5 مئی کو ہندی زبان میں ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے ہندو توا اور ہندو ازم کو عام لوگوں اور خود ہندوستان کے لئے خطرہ قرار دیا تھا۔اداکارہ کو دھمکیاں ملنے کے بعد اداکار فرحان اختر، عالیہ بھٹ، پوجا بھٹ اور پلکت شرما سمیت دیگر نے بھی ان کی حمایت میں ٹویٹس کیں اور انہیں ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کی۔بعد ازاں ریچا چڈا کو دھمکیاں دینے والے شخص کا ٹویٹر اکاو¿نٹ معطل کردیا گیا۔