Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ میں ساڑھے چار ہزار اردو ٹیچرز کا مظاہرہ، فوری تقرری کا مطالبہ

    لکھنؤ- - - - تقریباً ساڑھے  4ہزار اردو ٹیچرزنے اپنی تقرری کے لئے زبردست مظاہرہ کیا۔  ہاتھوں میں تختیاںلئے  اسمبلی ہاؤس کی طرف بڑھ رہے تھےکہ لال باغ میں  پولیس نے انھیں روک دیا۔ اردو ٹیچر دارالشفاء  میں داخل ہوکر عقبی راستے سے اسمبلی ہاؤس کے سامنے پہنچناچاہتے تھے تاہم پہلے سے پی اے سی کثیر تعداد میں وہاں تعینات تھی جس نے مظاہرین کو اسمبلی ہاؤس تک جانے نہیں دیا ۔واضح ہو کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی  اعتراض کیا تھا کہ حکومت نے جن  70ہزار اساتذہ کی تقرری کا اعلان کیا  ان میں اردو پڑھانے والے ایک ٹیچر بھی شامل نہیں ۔ہائی کورٹ نے یوگی حکومت سے دریافت کیا تھا کہ ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو کے ٹیچروں کی تقرری کیوں نہیں کی جارہی ؟ حکومت نے اس کا جواب ہائی کورٹ کو کیا دیا اس کا علم کسی کو نہیں البتہ اردو ٹیچرز اپنی تقرری کے سلسلےمیں مسلسل جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- -  - -مغربی بنگال:پنچایت انتخابات پرتشددہنگاموں کی نذر ،13 افراد ہلاک

شیئر: