Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کرتا ہوں،نواز شریف

اسلام آباد...سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ افسوس ناک اور تکلیف دہ ہے جسے مسترد کرتا ہوں۔احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا اب پتہ کرنا ہوگا کہ ملک میں دہشت گردی کی بنیاد کس نے رکھی اور ذمہ دار کون ہے؟۔ ہمارا کتنا پیارا ملک تھا اب ایسے دیکھ کرتکلیف ہوتی ہے۔ معلوم کیا جائے کہ ملک کو یہاں تک کس نے پہنچایا۔مجھے بتادیں کوئی ملک ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ دنیا میں ہم تنہا ہو چکے ہیں۔ اس سوال پر کہ 5 سال تک حکومت رہی اس دوران ایک بھی دوست نہیں بنایا؟ نوازشریف نے کہا کہ قومی کمیشن بننا چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔بات ذات کی نہیں پورے ملک کی ہے کہ ملک کس سمت میں چلا گیا۔ ہماری دوستیاں ہورہی تھیں۔خواجہ آصف سے پوچھیں دوسرے ممالک نے میرے متعلق کیا رائے دی۔ نواز شریف نے کہا کہ نیوز لیکس کے وقت سیکیورٹی اجلاس میں بھی یہی بات کی تھی کہ پہلے گھر کو ٹھیک کیا جائے ور انہی باتوں کو نیوزلیکس کا نام دیا گیا۔
مزید پڑھیں:شاہد خاقان کی نواز شریف کو استعفی کی پیشکش؟

شیئر: