اجے اور رنبیر فلم میں ساتھ
بالی وڈ کے دومشہور ہیرو رنبیر کپور اور اجے دیوگن کو ایکساتھ فلم کیلئے کاسٹ کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اداکار رنبیر کپور اور اجے دیوگن کو فلمساز لو رانجن نے اپنی ایک نئی ہندی فلم کیلئے منتخب کرلیاہے ۔یہ فلم اگلے برس پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔دونوں اداکاروں کی فلمساز کےساتھ میٹنگ کی تصویر سامنے آئی ہے ۔رنبیر اور اجے نے ایکدوسرے کےساتھ فلم میں کام کرنے کو خوش آئند قراردیاہے۔