کانز میں ماہرہ آتے ہی مقبول
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول کے ریڈکارپٹ پر آتے ہی مقبول ہوگئیں۔پہلی بار پاکستان کی جانب سے ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بنی ہیںجس سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا ہے ۔ماہرہ خان کالے رنگ کی لمبی سی اسٹائلش پلیٹوں والی میکسی میں ریڈکارپٹ پر آئیں ۔ماہرہ خان ریڈکارپٹ پر آنے سے قبل مداحوں کو سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اپ ڈیٹ کرتی رہیں جہاںان کے انداز کو کافی سراہا جارہاہے۔