Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیپ کینورل سے بنگلہ دیش کا پہلا مواصلاتی سیارہ داغ دیا گیا

    کیپ کینورل - - - -مقامی خلائی سینٹر سے بنگلہ دیش کا پہلا مواصلاتی سیارہ ایک دن کی ناکامی کے بعد دوسرے دن بڑی کامیابی سے داغ دیا گیا اور اسکے لئے فالکن 9راکٹ استعمال ہوا۔ پروجیکٹ کے ٹیکنیکل شعبے کے سربراہ ایلن مسک  کا کہناہے کہ اب فالکن 9میں کوئی نقص سامنے نہیںآئیگا اور ویسے بھی فالکن 9میں زیادہ قوت اور اچھال کی صلاحیت موجود ہے۔اسی وجہ سے اسے  دوبارہ استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس میں اتنی صلاحیت ہے کہ ایک دن خلا نورد بھی اس کے ذریعے سفر کرسکیں گے۔ جمعرات کو یہ سیارہ  داغے جانے کے وقت 58سیکنڈ کی کوششوں کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہوا تھا اسی لئے بنگا بندھو ون  نامی بنگلہ دیشی خلائی سیارہ دوسرے دن شام4بجکر14منٹ پر مقامی کینیڈی اسپیس سینٹر سے کامیابی سے داغ دیا گیا۔ اس موقع کی جو وڈیو تیار ہوئی ہے اس میں موجود سائنسدان اور خلا نورد بھی نظر آتے ہیں جو کنٹرول روم سے سارا منظر دیکھ رہے تھے اور داغنے کا عمل کامیاب ہوتے ہی انہوں نے زور دار تحسینی نعرے لگائے او رکہا کہ یہ اچھی صاف ستھری اور خوبصورت اچھال ہے۔ بنگا بندھو ون کا وزن تقریباً7700پائونڈ ہے۔داغے جانے کے کچھ دیر بعد اسے کافی بلندی پر دیکھا گیا۔ پہلے دن کی ناکامی کا سبب یہ بتایا جارہا ہے کہ اس کے انجن کا ایک تار اتفاقاً منقطع ہوگیا تھا اور اگر یہ اس وقت فضا میں بلند ہوجاتا تو چند لمحے بعد ہی زمین پر آگرتا جو ایک بہت بڑا سانحہ ہوتا۔
مزید پڑھیں:- - - - -عورتوں اور بچوں کو لوٹنے والے بدمعاش کوخاتون پولیس اہلکارنے مار گرایا

شیئر: