Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کو دنیا بھر کے انسانوں کیلئے رحمت کا سرچشمہ بنائیں ، شاہ سلمان

جدہ ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبار ک کی آمد پر سعودی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوںکو مبارکباد پیش کردی۔شاہ سلمان نے رمضان کی آمد پر امت کے نام پیغام جاری کرکے مسلمانان عالم سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کو دنیا بھر کے انسانوں کیلئے رحمت ،خوداحتسابی اور اصلاح حال کامہینہ بنائے۔شاہ سلمان کا پیغام وزیرثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے ریڈیو ٹی وی پر پڑھ کر سنایا۔شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں اس بات پر اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کی کہ اس نے ہمیں رحمت و مغفرت کے مہینے سے فائدہ اٹھانے کا اعزاز ایک بار پھر عطا کردیا۔رمضان کامہینہ ہمیں قرآن پاک جیسی عظیم الشان نعمت کے نزول اور اس میں شبِ قدر کی موجودگی کی یاد دلاتا ہے ۔اس ماہ میں پوری امت بلکہ پورا جہاں امن و استحکام ، محبت اور سلامتی کی فضاء میں زندگی گزارتے ہیں ۔ شاہ سلمان نے اس بات پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے ارض الحرمین الشریفین کو نعمتوں سے نہال کر رکھا ہے اور ہمیں حرمین شریفین کی خدمت کا اعزاز بخشا ہے۔ہماری سر زمین کو آسمان کے آخری پیغام کیلئے منتخب کیا اور یہاں مسلمانوں کاقبلہ بنایا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ہمیں حرمین شریفین کے زائر حجاج اور معتمرین کی خدمت کے اعزاز کا حق ادا کرتے رہنے کی توفیق بخشتا رہے۔شاہ سلمان نے توجہ دلائی کہ اس سرزمین سے دین حق اور ہدایت کی مشعلیں پوری دنیا میں پہنچیں۔سعودی عرب اپنے قیام کے روز اول سے دین اسلام کی روشن تصویر پیش  کرنے ،دین حق کے دفاع ،مسلمانوں کے مفادات اور اسلامی مسائل کی خدمت میں تن من دھن سے لگاہوا ہے۔شاہ سلمان نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب دہشتگردی کی عافت کے سر ابھارنے کے وقت سے لیکر تاحال اپنے جملہ وسائل ، سیاسی اثرورسوخ اور اپنا عالمی رتبہ دہشتگردی کے سدِباب کے لئے وقف کئے ہوئے ہے۔انتہا پسندی اور دہشتگردی کی مزاحمت میں لگاہوا ہے ۔سعودی عرب ہر عالمی ممبر سے اپنا یہ موقف پیش کرتا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کا اسلام یا کسی بھی ملت یا کسی بھی ثقافت سے کوئی رشتہ ناتہ نہیں۔سعودی عرب عالمی امن و استحکام کو تہہ و بالا کرنے والی ہر سرگرمی سے نمٹتا ہے ۔امن کے حامی ممالک سے اس مقصد کیلئے معاہدے کئے ہوئے ہیں جبکہ انتہا پسندانہ افکار کی مزاحمت اور اقوام عالم کے درمیان پر امن بقا کے فروغ کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا مرکز بھی قائم کئے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: