Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4 یورپی ممالک میں تعینات فلسطینی سفیروں کی طلبی

رام اللہ۔۔۔ فلسطین کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ہنگری، رومانیہ، آسٹریا اور چیک ریپبلک میں تعینات اپنے سفیروں کو مشاورت کیلئے واپس بلا رہا ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں ممالک کے سفیروں نے گزشتہ اتوار کو بیت المقد س میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے حوالے سے ایک سرکاری تقریب میں شرکت کی تھی۔ اْدھر اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ اس تقریب میں شرکت کیلئے 86  ممالک کے اسرائیل میں تعینات سفارتی مندوبین کو دعوت دی گئی تھی، جن میں سے 33 ممالک کے سفیروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
 

شیئر: