Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز

 
دبئی: روایتی انداز میں ٹاس کے ذریعے کرکٹ میچ کے آغاز کا سلسلہ ختم ہو سکتا ہے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی نے سکہ اچھالنے کے اس طریقے کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق کسی فیصلے کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ۔ یہ ممکنہ اقدام ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تناظر میں ہوم گراونڈ کے اضافی فائدے کو ختم کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے ۔1877ءمیں پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد سے ہی کسی ٹیسٹ سے قبل اس بات کے فیصلے کے لئے کہ کون سی ٹیم پہلے بیٹنگ یا بولنگ کرےگی، سکہ اچھال کر ٹاس کیا جاتا ہے ۔ میزبان کپتان سکہ اچھالتا جبکہ مہمان کپتان سکے کا ایک رخ منتخب کرتا ہے۔اب یہ فیصلہ ہو سکتا ہے کہ یہ اختیار مہمان ٹیم کے کپتان کو دیا جائے کہ وہ پہلے بیٹنگ کرنے کا خواہاں ہے یا بولنگ پسند کرے گا۔عام طور پر میزبان ٹیم اور بورڈ اپنے موسم اور ماحول کے مطابق وکٹیں تیار کرکے صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اگر ٹاس کا سلسلہ ختم ہو جاتا ہے تو آئندہ سال شروع ہونے والی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں یہ نیا طریقہ اپنایا جائے گا۔ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا پہلا میچ ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان روایتی ایشزسیریزسے ہوگا جس کے لئے آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

شیئر: