Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے کی مخالفت ،حمایت میں تجویز

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی نے میچ سے قبل ٹاس کی روایت کو ختم کرنے کی تجویز پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس تجویز کی سمجھ نہیں آ رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ آخریہ صدیوں پرانی رسم کے ساتھ کیوں چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں؟ سابق پاکستانی کرکٹ کپتان آصف اقبال نے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی 138روایت کوختم کرنا زیادتی ہے۔ ایک اور سابق کھلاڑی دلیپ وینگسارکر نے نے کہا کہ ہر میزبان ٹیم اپنے فائدے کی وکٹ بناتی ہے اور ٹاس کو ختم کر دینا اس کا حل نہیں ہے۔اگر اس تجویز کا واحد مقصد وکٹ کی تیاری میں میزبان ٹیم کو فائدہ پہنچانے سے روکنا ہے تو آئی سی سی نیوٹرل وکٹ بنانے والے کیوں نہیں تجویز کرتی۔انھوں نے مزید کہا ’وکٹ بنانے والوں کا بھی ایک پینل بنا لیا جائے جیسے نیوٹرل امپائرز اور میچ ریفریز کا پینل ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی کھلاڑی اس تجویز کے حق میں ہیں۔ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور سٹیو وا نے ٹاس ختم کرنے حمایت کی ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کو یہ موقع دینا کہ وہ بیٹنگ یا فیلڈنگ کا فیصلہ کرے بہتر اقدام ہوگا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آصف اقبال نے کہا کہ وہ ٹاس ختم کرنے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس تجویز کے حق میں نہیں ہوں۔ ہر ٹیم کو ہوم سیریز میں اس کا فائدہ ہوتا ہے۔

شیئر: