Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق، 5 زخمی

القنفذہ .... اندھیری سڑک پر واک کرنے والی خواتین کو گاڑی نے روند ڈالا ۔ ایک خاتون جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئیں۔ سبق نیوز کے مطابق القنفذہ کمشنری کے مشرقی علاقے مرکز سبت الجارہ کی ایک تنگ و تاریک سڑک پر خواتین معمول کی واک کر رہی تھیں کہ اچانک ایک گاڑی ان سے ٹکرا گئی ۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اندھیرے کی وجہ سے وہ خواتین کو دیکھ نہیں سکا اگرچہ گاڑی کی رفتار بھی انتہائی کم تھی ۔ ڈرائیور نے مزید کہا کہ اچانک اسے ایسا محسوس ہوا کہ گاڑی سے نامعلوم اجسام ٹکرائے ہیں جب اس نے گاڑی روکی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کی گاڑی سے ٹکرانے والے اجسام خواتین تھیں جن کی تعداد 6 تھی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے یونٹس جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی نعش سرد خانے میں رکھوا دی گئی ۔

                                 

شیئر: