Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین میں شاہ سلمان توسیعی منصوبے نافذ ہونگے، السدیس

مکہ مکرمہ .... مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ عبدالرحمان السدیس نے واضح کیا ہے کہ حرمین شریفین میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز توسیعی منصوبے جلد نافذ ہونگے۔ موجودہ کام پایہ تکمیل کو پہنچتے ہی نئے توسیعی منصوبے شروع کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے آرزو ظاہر کی کہ مسجد الحرام کے صحنوں کے سائبان اور مطاف پر سائبان کا منصوبہ بہت جلد روبعمل لایا جائیگا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حرمین شریفین کی خدمات کو جدید تر بنانے کیلئے 40فارمولو ں کی نگرانی کرینگے۔ 10ہزار افراد رمضان عمرہ پروگرام کے نفاذ میں حصہ لے رہے ہیں۔ السدیس نے المدینہ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ حرمین شریفین انتظامیہ فکری سلامتی کے تحفظ اور میانہ روی و اعتدال کے منہاج کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ معتمرین ماہ رمضان کے دوران مطاف کے توسیعی منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ایک گھنٹے میں ایک لاکھ7ہزار افراد طواف سے فیض یاب ہورہے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ الحرمین یونیورسٹی ایران کی صفوی یلغار کا مقابلہ کرنے کیلئے فرزندان اسلام کیلئے اسلامی علوم و معارف کا مینار نور ثابت ہوگی۔ ایرانی امت کو فرقوں میں تقسیم کررہے ہیں ا ور طرح طرح کے فتنے برپا کرکے امت میں انتشار پیدا کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری پالیسی یہ ہے کہ لوگوں کے عقائد یا فرقہ وارانہ نظریات اور ثقافتی تصورات میں مداخلت درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارض مقدس کا امن و امان سرخ نشان ہے۔ 
 

شیئر: