Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میمن ایسوسی ایشن مملکت میں مختلف کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کرائیگی

ماسا اسٹرائیکرز کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو مزید موثر بنائیں گے، ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے صدر عرفان کولسا والا کا خطاب
جدہ(زبیر پٹیل)گزشتہ دنوں میمن ایسوسی ایشن آف سعودی عرب (ماسا) کی جانب سے ماسا اسٹرائیکرز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں پرتکلف عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔یہ تقریب ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی دبئی میں ہونے والے میمن ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی اچھی کارکردگی کے بعدمملکت واپسی پر منعقد ہوئی۔ماسا اسٹرائیکرز کے حوالے سے ہونے والی تقریب کی ابتداءتلاوت قرآن پاک سے ہوئی جس کے بعد نعت رسول پڑھی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماسا کے صدر عرفان کولسا والا نے کہا کہ دبئی میں ہونے والےس میچز میں ماسا اسٹرائیکرز کی کارکردگی اچھی رہی اور اس میں ہر سال بہتری کی کوشش کریں گے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ مملکت میں موجود مختلف ٹیموں کیساتھ میچز کرائے جائیں تاکہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے۔شعیب سکندر نے ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹیم کی دبئی میں کارکردگی سے خوش ہیں اور ٹیم ابھی نئی ہے اور تمام کھلاڑی کی کارکردگی اچھی رہی جو وقت کے ساتھ بہتری کی جانب گامزن رہیگی۔ طیب موسانی نے ماسا کی اب تک کی رپورٹ اور میمن ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ ٹیم انتہائی اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور یہ بہترین پرفارمنس دے رہی ہے۔ اس حوالے سے مستقبل کیلئے اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔ بعدازاں ٹیم کے کپتان آفتاب اشرف اور نائب کپتان امتیاز لوہیا نے کہا کہ دبئی کا تجربہ حوصلہ افزا رہا اور امید ہے کہ آئندہ اس حوالے سے مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔اس سلسلے میں ہم صدر میمن ویلفیئر کے عرفان کولسا والا ، سیکریٹری جنرل طیب موسانی اور شعیب سکندر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس سلسلے میں ہماری معاونت کی اور آج اس تقریب کا انعقاد کرکے ہمیں شکریہ ادا کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اسکے بعد تمام کھلاڑیوں کو میڈلز سے نوازا گیا اور عشائیہ کے بعد تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔اس موقع پر تقریب میںماسا اسٹرائیکرز کے کھلاڑیوں میں آفتاب تیلی،امتیازلوھیا ، جاوید خیرانی ، عمران و عرفان بخشی، عاقل تیلی، عطاءاللہ ، جعفر، محمد رفیق بھا ملا ، فرقان لوھاریہ موجود تھے۔واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والے میمن ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان، ہند، امارات، سری لنکا اور سعودی عرب سے 8ٹیموں نے شرکت کی جس میں سعودی عرب سے ماسا اسٹرائیکرز نے پہلی بار نمائندگی کی۔8ٹیموں کو 2گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔جس میں گروپ اے میں دھوراجی اسٹارز، سٹی اسٹے، ماسا اسٹرائیکرز او ر گوگوڈل پر مشتمل تھی جبکہ گروپ بی میں ممبئی لائنز ، دھوراجی پیٹریاٹ، بادشاہ اور لنکن لائنز شامل تھیں۔گزشتہ سال کی فاتح ٹیم ممبئی لائنز اس بار اپنے اعزاز کا دفاع کررہی تھی۔ یہ ماسا اسٹرائیکرز کی کسی بین الاقوامی ایونٹ میںپہلی مرتبہ شرکت تھی۔

شیئر: