Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی بھی تجارتی ادارہ واٹ سے مستثنیٰ نہیں، محکمہ زکوٰة و آمدنی

ریاض.... محکمہ زکوٰة و آمدنی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تجارتی سرگرمیاں کرنے والے تمام اداروں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس دینا ہوگا۔ کوئی بھی تجارتی ادارہ واٹ سے مستثنیٰ نہیں۔ محکمے نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں ان دنوں یہ خبر گردش کررہی ہے کہ رینٹ اے کار شعبے پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ ہوا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کوئی بھی ادارہ جو تجارتی سرگرمیاں انجام دے رہا ہو اسے ویلیو ایڈڈ ٹیکس دینا ہوگا۔ اسمیں رینٹ اے کار کا شعبہ بھی شامل ہے۔وہ ادارے جن کی سالانہ آمدنی 10لاکھ ریال سے کم اور 3لاکھ 75ہزار ریال سے زیادہ ہے انہیں 20دسمبر 2018ءتک مہلت دی گئی ہے۔ ان اداروں کو چاہئے کہ وہ مذکورہ تاریخ تک خود کو واٹ سسٹم میں رجسٹرڈ کرلیں ۔ رجسٹریشن کے بغیر صارفین سے واٹ وصول کرنا جرم ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ محکمہ زکوٰ ة و آمدنی کی تفتیشی ٹیمیں چھوٹے بڑے تمام اداروں میں دورے کررہی ہیں۔ اب تک 5ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ واٹ کی خلاف ورزی پر تجارتی ادارے کو سخت سزائیں دی جائیںگی۔ محکمے نے عام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ واٹ کے حوالے سے تیار کی جانے والی ایپلی کیشن ضرور ڈاﺅن لوڈ کریں۔ اس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ جن تجارتی اداروں کے ساتھ وہ لین دین کررہے ہیں آیا وہ واٹ میں رجسٹرڈ ہیں یا نہیں۔
 

شیئر: