Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں10کروڑ59لاکھ سے زائد ووٹر

  اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کردی ۔ عام انتخابات میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار سے زائد مرد وخواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 262 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 145 ہے۔ ستمبر 2017 میں انتخابی فہرست جاری کرنے کے موقع پر مرد اور خواتین ووٹرز میں ایک کروڑ 21 لاکھ 70 ہزار کا فرق تھا جسے ختم کرنے کیلئے پورے ملک میں نادرا اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر بھرپور مہم چلائی گئی ۔پورے ملک میں 79 اضلاع کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا گیا جہاں پر مرد اور خواتین ووٹرز کے تناسب میں بہت زیادہ فرق تھا تاہم اس مہم کے باجودد مرد اور خواتین ووٹرز کے تناسب میں فرق میں مزید 3 لاکھ 20 ہزار کا ا ضافہ ہوگیا ۔ الیکشن کمیشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ بنیادی ذمہ داری نادراپر عائد ہوتی ہے۔ خواتین کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرنے میں سیاسی جماعتوں نے بھی الیکشن کمیشن کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا ۔ 
مزید پڑھیں:عا م انتخابات25جولائی کو ہونگے

شیئر: